Featuredاسلام آباد

راولپنڈی میں جو بھی پلاٹ خالی نظر آئے وہاں کالج اور یونیورسٹیز بنائیں

راولپنڈی: شیخ رشید نے اپنی رہائش گاہ لال حویلی کو بھی مستقبل میں یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو باہر کی ٹاپ یونیورسٹیز سے تعلیم دلوانے کیلئے لال حویلی کردار ادا کرے گی

ان کا کہنا تھا بچیوں کے کالجز میں ٹرانسپورٹ پر خصوصی توجہ دی ہے اور آئندہ بھی دیں گے، کوئی بچی ایک کلو میٹر سے زیادہ فاصلے پر پیدل نہیں جائے گی، لڑکے نالائق ہو گئے ہیں اور لڑکیاں آگے نکل گئی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا مجھے خوشی ہے کہ پی ڈی ایم نے احتجاج کیلئے میرے شہر کا انتخاب کیا ہے،

یہ بھی پڑ ھیں : عمران خان تمام مسائل سے سرخرو ہوکر نکلیں گے، شیخ رشید

اپوزیشن احتجاج کرے لیکن آئین اور قانون کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، آئین و قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جائے گا تو کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔

مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا عمران خان خود ہر ہفتے مہنگائی کے مسئلے کو دیکھ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی اگر کسی سے ملاقات ہوئی ہے تو اچھی بات ہے، امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے کہ ن اور ش دو لیگ ہیں، الیکشن سے پہلے پہلے تیسری ن لیگ بھی وجود میں آ جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close