Featuredاسلام آباد

ملک میں مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے

مانچسٹر: پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل سب کے سامنے آئے گی اور کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائےگی جس سے ملکی معیشت کو مزید نقصان ہو

ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق رضا باقر نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے، اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائےکہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اےٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کردیں لہٰذا پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائےگا۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی سی پیک طرز کے معاہدے کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : اسٹیٹ بینک نے دوسری سہ ماہی رپورٹ مالی سال2020-21جاری کر دی

پچھلے مالی سال جی ڈی پی گروتھ تقریباً 4 فیصد رہی اور 4 فیصد رئیل جی ڈی پی کا مطلب ہےکہ مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدنی میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close