Featuredپنجاب

ہیکرزکا سیالکوٹ میں فلمی انداز ، اے ٹی ایم سے 28 لاکھ روپے نکال کر فرار

سیالکوٹ :  ہیکرز نے اے ٹی ایم کو ہیک کرکے 28 لاکھ روپے نکال لیے اور فرار ہوگئے۔

سیالکوٹ میں ہیکرز نے پہلے اے ٹی ایم کو ہیک کیا، پھر اس میں سے رقم نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ جاتے جاتے سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے کرکے چلے گئے۔

دوسری جانب بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر کے دن 50 لاکھ روپے اے ٹی ایم میں جمع کیے تھے۔ تاہم جب 18 اکتوبر کو اے ٹی ایم چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس میں 28 لاکھ روپے کم ہیں۔

بینک منیجر کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے واردات 17 اکتوبر کی دوپہر 2 بجے کی تھی۔ جبکہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیکرز نے پہلے اے ٹی ایم کو انٹرنیٹ کے ذریعے ہیک کیا اور پھر رقم نکال کر فرار ہوگئے تھے۔

واقع کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ملزمان اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوتے ہیں، اور ان کا ایک ساتھی باہر انتظار کر رہا ہوتا ہے۔ تاہم اپنی شناخت چھپانے کیلئے ملزمان سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے کر دیتے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پکڑنے کیلئے سائبر کرائم کی مدد حاصل کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close