Featuredاسلام آباد

حکومت مختلف پروگرامز کے زریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہی ہے

لاہور: وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ صوبہ پنجاب سے متعلق مختلف انتظامی اور ترقیاتی امور پر اجلاسوں کی صدارت کریں گے

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبے کے امور اور بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے اور آئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں عوامی ریلیف پر توجہ ہے، صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبو ں کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو متحرک کرکے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے، حکومت مختلف پروگرامز کے زریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کررہی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : عمران خان کہیں نہیں جارہے 5 سال پورے کریں گے

وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی،جب کہ گورنر پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ یورپ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دور ہ یورپ کے دوران جی ایس پی پلس میں توسیع کے لئے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close