Featuredسندھ

جعلی صحافی ، سیاسی کارکنان اور پولیس اہلکار گٹکا فروش نکلے

کراچی سمیت سندھ بھر میں گٹکا ماوہ کا منظم دھندہ خفیہ ادارے نے رپورٹ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو دے دی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق گٹکا ماوہ کا زہریلہ دھندہ جعلی صحافی ، سیاسی کارکنان اور پولیس اہلکار گٹکا فروش نکلے۔

سندھ بھر میں 312 افراد گٹکا ماوہ سرپرستی میں ملوث کراچی میں 106 کی نشاندہی
حیدرآباد 103 میر پور خاص 76 سکھر 15 لاڑکانہ میں 12 افراد دھندہ چلارہے ہیں۔ 

جاری کردہ لسٹ میں کراچی سمیت سندھ بھر کی پولیس کے متعدد اہلکاروں کے نام موجود کراچی کے متعدد ایس ایچ اوز ہیڈ محرر کے نام بھی لسٹ میں موجود ہیں ، سیاسی جماعت کے ایم این اے کے کوڈینیٹر کو بھی گٹکا ماوہ کاروبار کا سرپرست بتایا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر، پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل بھی سرپرست نکلے ،  سیاسی جماعت کے ایم این اے کے کوڈینیٹر بھی سرپرستی میں ملوث نکلے متعدد انٹیلیجینس ڈیوٹی کرنے والے اہلکار صحافی اور سیاسی وابستگی رکھنے والے افراد منظم دھندھے میں ملوث ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close