Featuredکھیل و ثقافت

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

12 رکنی ٹیم کا اعلان بابراعظم کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں سے میچ سے قبل 11 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔

قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہیں۔

محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 24 اکتوبر اتوار کی شام پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا سپر 12 مرحلہ آج سے شروع ہونے جارہا ہے، جس میں آج دو میچز کھیلے جائے گے۔

پہلے میچ میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے جب کہ دوسرا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close