Featuredپنجاب

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات شروع

لاہور: حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومتی وفد اور  ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات نامعلوم مقام پر ہورہے ہیں، جس میں حکومتی وفد کی سربراہی شیخ رشید احمد کررہے ہیں۔

قبل ازیں ٹی ایل پی شوریٰ سے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہونے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کوٹ لکھپت جیل جا کر سعد رضوی سے بات چیت کر کے معاملہ حل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جسے بعد میں تبدیل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی مذاکراتی کمیٹی میں ایک وفاقی وزیر اور ایک صوبائی وزیر شامل ہے جو کالعدم جماعت کی تین رکنی کمیٹی سے بات چیت کی کوشش کررہی ہے۔

اس سے قبل کالعدم تنظیم نے حکومت سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جس نے سربراہ کے بغیر کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی قافلے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

کالعدم تنظیم کی مذاکراتی کمیٹی میں مفتی محمد وزیر علی، علامہ غلام عباس فیضی، اور مفتی محمد عمیر الظاہری شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close