Featuredاسلام آباد

وزیراعظم پاکستان کی تاریخی میچ دیکھتے ہوئے تصویر وائرل

وزیراعظم نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ۔

وزیراعظم عمران خان کی پاک بھارت میچ دیکھتے تصاویر وائرل ہوگئی۔وزیراعظم نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بھارت کیخلاف فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی ٹیم خصوصاً بابر اعظم، جنہوں نے پوری جرات سے ٹیم کی قیادت کی اور رضوان اور شاہین آفریدی، جنہوں نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قوم کو آپ سب پر فخر ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کا غرورخاک میں ملادیا، موقع موقع کی رٹ لگائے والوں کو بڑے ٹاکرے میں سکون لینے کا کوئی موقع نہ دیا۔ ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی میچ انجوائے کیا۔سوشل میڈ پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماد اظہر نے سیلفی لے رہے ہیں، جس میں وزیراعظم عمران خان، وزیر خزانہ شوکت ترین اور امین اسلم موجود ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close