Featuredاسلام آباد

فرانس کا سفیر پاکستان میں موجود ہی نہیں، ٹی ایل پی کا ایجنڈا کچھ اور ہے:وزیر داخلہ

اسلام آباد: کالعدم تحریک لبیک والے عسکریت پسند ہوچکے ہیں

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے 2 ماہ کیلئے پنجاب میں رینجرز تعینات کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1995 کا اختیار 60 دن کے لیے پنجاب حکومت کو دیا جارہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے لوگوں نے سادھوکی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، فائرنگ سے تین پولیس اہل کار جاں بحق اور متعدد زخمی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے کالعدم تنظیم کو کہا ہے کہ فرانس کی ایمبیسی کو بند نہیں کرسکتے، فرانس کا سفیر پاکستان میں موجود ہی نہیں، ٹی ایل پی کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کل بھی بتایا تھا غیرملکی طاقتیں پاکستان پر پابندیاں لگانا چاہتی ہیں، کالعدم تحریک لبیک والے عسکریت پسند ہوچکے ہیں، سادھو کی میں کالعدم تحریک لبیک والوں نے کلاشنکوفوں سے پولیس پر فائرنگ کی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اب بھی کہہ رہا ہوں کہ کالعدم تحریک لبیک والے واپس چلے جائیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close