Featuredاسلام آباد

فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی بھی ریاست کوکمزورسمجھنےکی غلطی نہ کرے

اسلام آباد: فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طاقت کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے،جس طرح دوسری دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ کیا ہے ان کا بھی کریں گے، کالعدم ٹی ایل پی بلیک میل کرنےکی جسارت نہ کرے

کالعدم تنظیم کے ساتھ سیاسی جماعت جیسابرتاؤنہیں کریں گے، ہم نہیں چاہتےکہ لوگوں کاناحق خون بہے۔ یہ تنظیم مذہبی جماعت نہیں عسکریت پسند گروپ ہے اورکالعدم تنظیم سے شدت پسند تنظیم کی طرح نمٹاجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 روز کےد وران تین پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں، کوئی بھی ریاست کوکمزورسمجھنےکی غلطی نہ کرے، 6 بارتماشالگ چکاہے، ریاست کے صبر کی کوئی حد ہوتی ہے، ریاست نے ان کیخلاف بہت صبر کا مظاہرہ کیا، یہ لوگ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر سڑکوں پر آجاتے ہیں، کسی بھی صورت میں غیر قانونی کارروائیاں برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ناصر شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اردو میں غلطیاں نکال دیں

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسی ماں کے لعل میں جرات نہیں کہ ریاست کوبلیک میل کرسکے، کوئی تنظیم پاکستان کوکمزورریاست سمجھنےکی غلطی نہ کرے، کسی کو بندوق کے زورپر مطالبات منوانےکاحق نہیں دیا جاسکتا۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پرغلط افواہیں پھیلانے والے ہوش کے ناخن لیں، سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں پھیلانےوالوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close