Featuredسندھ

نسلہ ٹاور کو ڈیڈ لائن گزرنے کے باجود سیل نہیں کیا جاسکا

کراچی: نسلہ ٹاورکے مکینوں کوعمارت خالی کرنے کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی لیکن بڑی تعداد میں مکینوں نے اپنے گھر خالی کرنے سے انکار کردیا

 

کچھ فلیٹوں کے مکین اپنا سامان اٹھا کر نقل مکانی کرکے یہاں سے جاچکے ہیں، مگر رہائشیوں کی اکثریت کسی طور بھی جانے کیلئے تیار نہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : طیارہ حادثے سے متاثر مکینوں کو رہائش کی فراہمی

مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے بغیر ان کے گھر خالی نہ کرائے جائیں۔

گزشتہ شب12بجے بلڈنگ کو سیل کیا جانا تھا، کمشنر کراچی نے عمارت گرانےکیلئے کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لیں۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں بم کی مدد سے گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close