Featuredبلوچستان

گورنر بلوچستان نے آج بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سہ پہر تین بجے طلب کیا

کوئٹہ: گورنر بلوچستان نے آج بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سہ پہر تین بجے طلب کیا تھا، جس میں نئے اسپیکر کے لئے رائے شماری ہونی تھی

رائے شماری سے قبل سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ اسپیکر کے انتخاب کیلئے اب رائے شماری نہیں ہوگی، جس کے نتیجے میں جان محمد جمالی رائے شماری کے بغیر ہی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے۔

سیکرٹری اسمبلی کا کہنا تھا کہ میر جان محمد جمالی کی بطور اسپیکر کامیابی کا اعلان آج سہ پہر تین بجے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : بلوچستان کا علاقہ ہرنائی ایک بار پھر زلزلےسےلرز اٹھا

بلوچستان اسمبلی کے ا سپیکر کے لئے صرف جان محمد جمالی نے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، کاغذات نامزدگی پر نوابزادہ طارق مگسی نے تجویز کنندہ کی حیثیت سے دستخط کئے تھے۔

اسپیکر کی نشست میر عبدالقدوس کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی جو اب بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوچکے ہیں۔

جان محمد جمالی دوسری بار اسپیکر بلوچستان کے منصب پر فائز ہوئے ہیں اس سے قبل وہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close