Featuredدنیا

یمن کے دارالحکومت عدن میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکا

 عدن : یمن دارالحکومت میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یمنی عہدیدار کا کہنا تھا کہ عدن ایئرپورٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 12 شہری جاں بحق ہوئے اور متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی جبکہ ایک اور سیکیورٹی عہدیدار نے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

عدن ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی فوٹیجز میں لوگوں کو لاشیں اٹھاتےہوئے دیکھایا گیا۔

یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے 2014 میں دارالحکومت صنعا سے عدن منتقل کردیا تھا، جس کی وجہ حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں تھیں۔

رواں ماہ کے شروع میں عدن کے گورنر کو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ بچ گئے لیکن 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سعودی عرب کی قیادت میں 2015 میں عرب اتحادیوں نے یمن میں مداخلت کرکے باغیوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی اور باقاعدہ جنگ کا آغاز ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close