Featuredسندھ

کراچی میں فائرنگ سے ڈاکٹر زین العابدین کا قتل

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ سے سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زین العابدین جاں بحق ہوگئے۔

پروفیسر ڈاکٹر زین العابدین کے قتل کے شبے میں پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتول پروفیسر کے ساتھی نے دعویٰ کیا کہ انہیں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا، ملزمان نے پروفیسرسے چھینا جھپٹی کےدوران فائرنگ کی، ڈاکٹرزین العابدین کے سینےمیں پستول کی 2 گولیاں لگیں۔

پولیس کے مطابق مقتول کی گاڑی میں خون اورگولیوں کے نشانات نہیں پائےگئے، مقتول کے ہمراہ افرادکے شناخت کردہ مقام پربھی فائرنگ کےشواہدنہیں ملے۔

پولیس کے مطابق مقتول پروفیسر ڈاکٹر زین العابدین اپنی بیٹی کے گھر آئے ہوئےتھے، گاڑی میں مقتول پروفیسرکے ہمراہ دیگر 3 افرادبھی موجود تھے، مقتول کےعلاوہ گاڑی میں کسی شخص سےموبائل فون نہ چھنناحیران کن ہے، مقتول کے ساتھ موجود لوگ بھی وقوعہ کی درست نشاندہی نہیں کرپارہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close