Featuredاسلام آباد

کالعدم تنظیم کی ریلی وزیر آباد سے آگے بڑھی تو مذاکرات سبوتاژ تصور ہوں گے

اسلام آباد : بنی گالا میں عمران خان سے علما و مشائخ کی ملاقات ، کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر مشاورت۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی علما و مشائخ کے ساتھ ملاقات اچھی رہی۔

علما اور وزیراعظم کی ملاقات میں طے پایا کہ جب تک مذاکرات چلیں گے ، ریلی وزیر آباد میں رکے گی، مظاہرین آگے بڑھے تو مذاکرات سبوتاژ تصور ہوں گے۔

علما نے کہا ہے کہ حکومت نے بھی ریلی کے آگے نہ بڑھنے کی صورت میں تشدد نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

مزید مذاکرات کے لیے علما مشائخ کی 12 رکنی کمیٹی حکومت اور کالعدم تنظیم سے رابطے میں رہے گی۔

حکومت کی بنائی گئی کمیٹی کالعدم تنظیم کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کرے گی اور انھیں احتجاج ختم کرنے پر راضی کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مظاہرین سے مذاکرات کیلئے علما و مشائخ کی 12 رکنی کمیٹی بنا دی گئی، وزیراعظم نے واضح کیا کہ سنجیدہ مذاکرات کو ہمیشہ خوش آمدید کہا جائے گا۔

نورالحق قادری نے کہا کہ کمیٹی حکومت اور ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کرے گی، وزیراعظم عمران خان ہر بحران سے نکلنا جانتے ہیں، وزیراعظم کی باڈی لینگویج میں ہمیشہ سکون ہوتا ہے، وزیراعظم پر امید ہیں جلد کوئی راستہ نکلے گا، رٹ کی بحالی کے لیے ریاست کا اپنا مؤقف ہے، پولیس کے شہداء کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ کالعدم ٹی ایل پی نے 12 ربیع الاول کے روز سے اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کیا ہے۔ ابتدائی طور پر تنظیم نے ملتان اور لاہور میں دھرنے دیے جس کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close