Featuredکھیل و ثقافت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کی سپر 12 مرحلے میں دوسری کامیابی

ابوظبی:افغانستان نے نمیبیا کو باآسانی 62 رنز سے ہرادیا

گروپ 2 کے میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا۔

افغانستان کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں نے نقصان پر 98 رنز بناسکی۔

افغانستان کے اوپننگ بیٹسمین حضرت اللہ زازئی نے 33 رنز کی اننگز کھیلی جس کے لیے انہوں27  گیندوں کا سہارا لیا، ان کے ساتھ آنے والے محمد شہزاد نے 33 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔

اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے اصغر افغان نے 23 گیندوں پر 31 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد نبی نے پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 32 رنز بٹورے۔

تمام بیٹرز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناسکی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close