Featuredاسلام آباد

پاکستان میں کورونا سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 482 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40621 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 482 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 6 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان میں کورونا کیسزمیں کمی کا سلسلہ برقرار ہے

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28456 ہو گئی اور مجموعی کیسز12 لاکھ 73 ہزار 560 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22545 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1024 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 22 ہزار 559 ہو گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close