Featuredکھیل و ثقافت

مسلسل سفر میں ہیں ، ہماری ٹیم تھکاوٹ کا شکار ہوگئی ہے

 بھارت کی ٹیم سپر 12 کے مرحلے میں نیوزی لینڈ سے 8 وکٹوں سے شکست کے بعد گروپ ٹو میں پانچویں نمبر پر آگئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسرے میچ میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کا نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کورونا وائرس کے باعث ‘ببل کی پابندی سے تھکاوٹ’ کا شکار ہوگئی ہے اور کھلاڑیوں پر مسلسل 6 ماہ کے سفر کے اثرات پڑ رہے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اپریل میں انڈین پریمیئر لیگ  کی شروعات سے مسلسل سفر میں ہیں، ستمبر میں کورونا وائرس سے متاثرہ آئی پی ایل کے میچوں کے لیے متحدہ عرب امارات میں تھے، اس سے قبل بھارتی ٹیسٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ بھی کیا گیا تھا۔

جسپریت بمراہ نے کہا کہ بالکل کبھی کبھار آپ کو وقفے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ اپنے خاندان کو یاد کرتے ہیں جب آپ 6 ماہ سے اپنے گھر سے دور ہوں۔

ہم لوگ کبھی کبھار گم دماغ سے کھیل رہے ہوتے ہیں، لیکن جب آپ فیلڈ میں ہوتے ہیں تو آپ ایسی باتوں کے بارے میں نہیں سوچتے، یقیناً گھر سے باہر رہنا اور طویل مدت کے لیے خاندان سے دور رہنا اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے بھی ہمیں مطمئن کرنے کی کوشش کی لیکن یہ مشکل وقت ہے، ابھی عالمی وبا موجود ہے لہٰذا آپ بہتری کی کوشش کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار تھکاوٹ ہوجاتی ہے اور دماغی تھکاوٹ بھی ہوجاتی ہے۔

بمراہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 11 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنائے تھے، بلے بازوں نے جلد اسکور کرنے کی کوشش کی کیونکہ انہیں احساس تھا کہ ہدف کے تعاقب میں رنز بنانے کے لیے اوس ایک عنصر ہوگا۔

بمراہ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی، ہم چاہتے تھے کہ ہم اضافی رنز حاصل کریں جس سے ہم دوسری اننگز میں فائدہ اٹھا سکیں‘۔

بھارت کی ٹیم سپر 12 کے مرحلے میں نیوزی لینڈ سے 8 وکٹوں سے شکست کے بعد گروپ ٹو میں پانچویں نمبر پر آگئی ہے، جبکہ بھارتی ٹیم کے لیے اگلے تینوں میچوں میں کامیابی بھی سیمی فائنل میں داخل ہونے کے لیے ناکافی ہوسکتی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close