Featuredسندھ

پاکستان تحریک انصاف نے 4 نومبرکو تھر پارکر میں جلسے کا اعلان کردیا

کراچی: تحریک انصاف کی جانب سے سندھ بھرمیں عوامی رابطہ مہم میں تیزی آگئی اور سندھ بھر میں جلسے ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے

پی ٹی آئی 4نومبرکو تھر پارکرمیں جلسہ کرے گی ، جلسے میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی شرکت کریں گے اور تحریک انصاف ہندو برادری کی دیوالی تقریبات بھی منائے گی۔

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ شاہ محمودقریشی پی ٹی آئی رہنمالجپت بھیل کی دعوت پرمٹھی آرہے ہیں، مٹھی میں دیوالی کےموقع پرجلسےکاانعقادکیاگیاہے،

یہ بھی پڑ ھیں : انشاء اللہ پی ٹی آئی سینیٹ میں اکثریتی پارٹی بنے گی

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کراچی سے ریلی کی صورت میں عمرکوٹ پہنچیں گے، شاہ محمود قریشی عمرکوٹ میں3 تلوار پر ریلی سے خطاب کریں گے، ریلی کی صورت میں وزیرخارجہ مٹھی جلسہ گاہ روانہ ہوں گے۔

 چھوٹے بڑے شہروں پر ریلی کا شاندار استقبال ہوگا، مٹھی کا جلسہ پی پی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، پیپلزپارٹی کی گرتی دیوارکوآخری دھکا دینے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close