Featuredاسلام آباد

پاکستان میں کورونا کیسزمیں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے

اسلام آباد: کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 11 مریض انتقال کرگئے

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 914 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 561 نئے کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.27 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑ ھیں : صوبہ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کوروناسے متاثرہ ایک ہزار 313 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 578 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعدادچار لاکھ 70 ہزار 690 ، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 542 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ78 ہزار 204 اور بلوچستان میں 33 ہزار 274 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 990، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 391، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 487کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close