Featuredپنجاب

صوبائی وزیر میاں محمود الرشید سمیت دیگر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم

لاہور: ایڈیشنل سیشن جج نے صوبائی وزیر اور دیگر کے خلاف شہری کی درخواست پر حکم جاری کیا

درخواست گزار عابد انصار کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ محمود الرشید سمیت 9 افراد نے مصطفیٰ ٹاؤن میں اس کے ایک کنال کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی اور اسے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت محمود الرشید سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

یہ بھیپڑ ھیں : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کیلئے شیخ رشید الیکشن کمیشن میں درخواست گزار

عدالت نے ایس ایچ او مصطفیٰ ٹاؤن لاہور کو درخواست گزار عابد انصار کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا اور اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر ایس ایچ او سمجھے کہ قابل دست اندازی جرم ہے تو محمود الرشید سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے۔

عدالت نےحکم دیا کہ تفتیشی افسر تحقیقات میں الزامات درست ثابت ہونے پر ملزموں کو گرفتار بھی کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close