Featuredاسلام آباد

بیس ٹیرف میں 1.68 روپے فی یونٹ کا اضافہ نومبر کے بلوں میں لگ کر آئے گا

اسلام آباد: حکومت سے استدعا کی گئی ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ نہ بڑھائے جائیں، جب کہ باقی کیٹگریز کے لیے فی یونٹ 1.68 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے گزشتہ روز 200 یونٹس سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بیس ٹیرف میں 1.68 روپے فی یونٹ کے مجوزہ اضافے پر غوروخوض کیلیے سماعت کے موقع پر کہا ہے کہ حکومت نے بیس پاور ٹیرف میں 1.39 روپے اضافے کی درخواست کی ہے جس کے بعد فی یونٹ بجلی کے نرخ 16.8 ہوجائیں گے۔

نیپرا نے مارچ 2021ء میں بیس ٹیرف میں 3.35 روپے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی تھی تاہم اس وقت حکومت نے فی یونٹ 1.95 روپے اضافے کی اجازت دی تھی، بااقی رہ جانے والی 1.39 روپے فی یونٹ اضافہ اب کیا جارہا ہے۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے یکم نومبر سے ہو گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ میں3 ماہ کی بجائے ایک سال کیلیے رینجرز تعینات کرنے کی سفارش

پاور ڈویژن کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ اگر بجلی کے تمام صارفین کے لیے اضافہ یکساں ہوتا ہے تو پھر یہ اضافہ 1.39 روپے فی یونٹ ہوگا۔ اگر 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں کی جاتی تو پھر پاور ٹیرف میں فی یونٹ 1.68 روپے اضافہ کرنا ہوگا۔

دوران سماعت جماعت اسلامی کراچی کے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی سے محروم کیا جارہا ہے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ سبسڈی کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کو ہے اورنیپرا اس پر فیصلہ نہیں لے سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close