Featuredاسلام آباد

شہر میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 15 ہوگئی

اسلام آباد: شہر اقتدار میں ڈینگی مچھر کے حملے جاری ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی مچھر نے مزید 1 شہری کی جان لے لی، شہر میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 15 ہوگئی

ڈی ایچ او کے مطابق ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں میں دیہی علاقوں کے 9 جبکہ شہری علاقوں کے 6افراد شامل ہیں۔
ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید 98 شہری متاثر ہوئے، جس کے بعد شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3835 ہوگئی، ڈی ایچ او کے مطابق رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 655 کیسز ہولی، فیملی اسپتال راولپنڈی میں لائے گئے، بینظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں164، ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی میں44، پمز میں 382، پولی کلینک میں 113 ، فیڈرل جنرل اسپتال میں456، سی ڈی اے اسپتال میں ڈینگی کے69 لائے گئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : اسلام آباد میں ڈینگی سے اب تک 11 افراد انتقال کرچکے ہیں

ڈی ایچ او کے مطابق جڑواں شہروں کے نجی ہسپتالوں و لیبارٹریز میں بھی اسلام آباد کے 1700 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آبادکے کل کیسز میں سے2218 کیسز دیہی علاقوں جبکہ1617 کیسز شہری علاقوں کے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close