Featuredاسلام آباد

عوام کے لیے سب سے بڑا ریلیف پیکیج عمران خان کا استعفیٰ ہے

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ دار عمران خان ہیں، جن کی پہلی اور آخری ترجیح جھوٹ، دھوکہ اور قوم کی زندگی کو عذاب بنانا ہے

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہتر ہے عمران خان قوم سے خطاب کرکے اپنے جھوٹ میں مزید اضافہ نہ کریں۔

ان کا استعفیٰ عوام کے لیے سب سے بڑا ریلیف پیکیج ہے، جو عوامی مشکلات میں کمی اور آسانیاں لانے کا سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔

یہ بھی پر ھیں : بلاول بھٹو نے عمران خان کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی مجرم قرار دے دیا

وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔ یہ پیکیج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close