Featuredپنجاب

کالعدم تنظیم کے مزید 100 کارکنان کو رہا کرنے کی منظوری دیدی گئی

لاہور: کالعدم تنظیم سے معاہدے سے متعلق پنجاب کابینہ سب کمیٹی کا امن وامان پر اجلاس ہوا  کابینہ سب کمیٹی اجلاس کی سربراہی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کی

اجلاس میں کالعدم تنظیم سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کےفیصلوں کاجائزہ لیا گیا ، جس کے بعد کالعدم تنظیم کے مزید 100 کارکنان کو رہا کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

محکمہ پنجاب کا کہنا ہے کہ 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول سے خارج اور 7 اے ٹی اے کے تحت درج 4 ایف آئی آرز سے بھی نام خارج کرنے کی منظوری دی۔

اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں ہونیوالےفیصلوں پر عملدرآمد جاری ہے ، محکمہ داخلہ پنجاب نےوفاقی وزارت داخلہ کوابتدائی رپورٹ پیش کی تھی۔

یہ بھی پڑ ھیں : میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نظربند ایسے افراد جن پر کیسز نہیں ان کورہا کردیاگیا، پنجاب میں16ایم پی اوکےتحت نظر بند افراد کو رہا کیا۔

سعدرضوی پرمقدمات سےمتعلق تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل کی گئی ، محکمہ داخلہ پنجاب نے سعدرضوی پردرج 98مقدمات کی فہرست بھی بھجوائی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہناتھا کہ سعد رضوی اورشوریٰ ممبران پرمختلف مقدمات درج ہیں، ممبران پرانسداددہشت گردی7 اےٹی اے کے مقدمات بھی شامل ہیں، کیسز ختم کرنے کیلئے حکومت کوعدالتی راستہ اختیارکرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close