Featuredپنجاب

شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا

لاہور: تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ریسکیو1122کی سروس شاندار ہے، سپریم کورٹ میں پاناما معاملے پر کیس لڑ رہا تھا تو یہ کہا تھا کہ یہ قطری خط نہیں ریسکیو 1122 ہے، ایک اسلام آباد بڑے بڑے لوگوں کا ہے

دوسرا وہ اسلام آباد ہے جہاں غریب لوگ پلتے ہیں، اسلام آباد میں بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں، کثیر المنزلہ عمارتوں میں آگ بجھانے کے لیے ٹیم کا ہونا ضروری ہے، اگلے ہفتے آپ کو اسلام آباد دعوت دیتے ہیں، ہم آپ کو 20 گاڑیاں دیں گے، اصل دین انسانیت کی خدمت اور انسانوں کی جان بچانا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : دو ماہ میں افغان بارڈر کی فینسنگ مکمل ہوجائے گی: شیخ رشید

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھ سے سعد رضوی کی بات چیت فرانس کے مسئلے پر ہوئی تھی، تحریک لبیک سے معاملات 2 وزرا دیکھ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسٹیبلمشنٹ سے کس کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں مجھے علم نہیں ہے، ریلوے موج کی وزارت تھی جب تک ٹرین نہ گرے تب تک کوئی نہیں پوچھتا ، وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، چالیس سال سے وزیر ہوں اور یہ میری پندرہویں وزارت ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close