Featuredاسلام آباد

اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کا مطلب کرپشن کو قبول کرنا ہے

 اپوزیشن لیڈر پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب کہتے ہیں آپ دو بڑے خاندانوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ دو خاندانوں سے ذاتی لڑائی نہیں، میری ان سے دوستی ہوا کرتی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ مجھ سے کہا جاتا ہے آپ اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ نہیں ملاتے۔ اپوزیشن لیڈر پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں، اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کا مطلب کرپشن کو قبول کرنا ہے۔

اکادمی ادبیات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دو طرح کے چیلنج ہیں، ایک چیلنج ہے کہ ہم کرپشن کو قبول کرلیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسلمانوں کے سنہری دور میں اسکالرز کا بہت بڑا رتبہ تھا، اسکالرز کی اہمیت ختم ہوجائے تو تہذیب کا زوال شروع ہوجاتا ہے، اسکالرز راستہ بھول جائیں تو معاشرے کو نقصان ہوتا ہے، آج کے پاکستان میں اسکالرز کی بہت ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں تعلیم پر زور دیا گیا، یہودیوں کا دنیا پر تعلیم کی وجہ سے غلبہ ہے، جو انسان حضوراکرم ﷺ کی سنت پر چلے گا اوپر جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسکالرز قوم کی رہنمائی کرتے ہیں نوجوانوں پر سوشل میڈیا کی یلغار ہے، نئی نسل کی تعمیر کیلئےاسکالرز پر بہت ذمہ داری ہے، آج ایک بچے کے موبائل پر منفی اور مثبت مواد موجود ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک حقیقت ہے، میڈیا کو بند نہیں کرسکتے، دنیا تیزی سے سوشل میڈیا میں آگے بڑھ رہی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جس تہذیب کی اخلاقیات مرجاتی ہیں تو وہ قوم مرجاتی ہے، جب قوم برائی کو قبول کرلیتی ہے تو وہ قوم مرجاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری اور یورپ کی اقدار میں بہت فرق ہے، مغرب میں کوئی پیسے لے کر ایک سے دوسری پارٹی میں نہیں جاتا، سینیٹ میں پیسے چلتے ہیں لوگ ادھر سے اُدھر چلے جاتے ہیں، انگلینڈ میں کسی پر پیسا چوری کا الزام لگ جائے وہ پارلیمنٹ میں نہیں جاسکتا۔

ہمیں معاشرے کے لئے فکری انقلاب چاہیے، پاکستان میں سب سے زیادہ جنسی جرائم بڑھ رہے ہیں، جنسی جرائم بڑھنا ہمارے لئے شرم کی بات ہے۔

عمران خان نے کہا کہ موبائل فون کے چیلنج سے معاشرے میں بہت بڑی تبدیلی آرہی ہے، بچوں کے ساتھ زیادتیاں بڑھیں، زینب کیس سامنے آیا، عورتوں سے زیادتیوں کے کیسز ہیں لیکن ان پر اب بات نہیں ہوتی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close