Featuredکھیل و ثقافت

دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ایک اور شکست

ابوظبی: ویسٹ انڈیز سری لنکا کے ہاتھوں 20 رنز سے شکست کھا کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

نوجوان بلے باز شیمرون ہٹمیئرکے 81 رنز بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچا سکے۔

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

سری لنکن بیٹسمینوں نے ویسٹ انڈین بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور شروع اننگز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔

سری لنکا کی جانب سے چاریتھ آسالنکا 68 اور نسانکا  51 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بڑے ناموں کی وکٹیں خزاں رساں پتوں کی مانند گرتی رہیں۔

190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔

نوجوان بلے باز شیمرون ہٹمیئرکے 81 رنز بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچا سکے۔

شیمرون ہٹمیئر نے اپنی ٹیم کو کامیابی کی پوری کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، وہ 81 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا ڈی سلوا، فر نینڈو اور کرونارتنے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close