Featuredپنجاب

ایک لاکھ خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر ایک لاکھ اسامیوں پر بھرتی صرف اور صرف میرٹ اور مجوزہ تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق ہوگی، میرٹ ، تعلیم اور تجربے کی بنیادپر بھرتی کی جائیگی

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ایک لاکھ اسامیوں پر بھرتیوں کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور یہ بھرتی صرف میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے ایڈہاک ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کاحکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ ایڈہاک ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑ ھیں : نوری آباد پاور پلانٹ کیس میں وزیراعلیٰ سندھ پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے خالی اسامیوں پر بھرتی کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 33 ہزار خالی اسامیوں میں سے پہلے مرحلے میں 16 ہزار اسامیاں پر کی جائیں گی ۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر میں 12 سو ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں 2900 ، ہائر ایجوکیشن میں 2600 کالج ٹیچر انٹرنز کی 3500 ، سول ڈیفنس میں 1200 ، محکمہ جیل خانہ جات میں 4,300 اور پٹواریوں کی 4800 اسامیوں پر مرحلہ وار بھرتیاں کی جا رہی ہیں ، اس کے علاوہ پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس میں بھی 12 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائیگی، روزگار کی فراہمی کا یہ سفر ایک لاکھ نوکریوں سے شروع ہورہا ہے

ترجمان پنجاب حکومت نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر ٹرانسفر پوسٹنگز صوبے کے چیف ایگزیکٹو کا اختیار ہے، جو آفیسر پرفارم نہیں کرے گا اسے سیٹ پر رہنے کا حق نہیں ، تحریک انصاف نوکریوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close