Featuredکھیل و ثقافت

نیوزی لینڈ نے ایک اور فتح اپنے نام کرلی

شارجہ: نیوزی لینڈ کی جیت نے بھارت کی مشکلات مزید بڑھا دیں

سپر 12 مرحلے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو باآسانی 52 رنز سے شکست دے دی۔

نمیبیا کی ٹیم 164 رنز کے تعاقب میں مقررہ اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بناسکی۔

نیوزی لینڈ کی اس فتح کے بعد بھارت کی مشکلات مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے ابتدائی اوورز میں کافی سست بیٹنگ کی اور ایک موقع پر اس کی 14 اوور میں 87 رنز پر چار وکٹیں گر گئیں۔

تاہم اس موقع پر جمی نیشم اور گلین فلپس نے سہارا دیا اور آخری6 اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرکے اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 163 تک پہنچا دیا۔

جمی نیشم نے 23 گیندوں پر 35 اور گلین فلپس نے 21 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔

میچ میں نمیبیا کی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے جانے والے 164 رنز کے تعاقب میں مقررہ اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بناسکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جمی نیشم، سودھی، ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close