Featuredسندھ

پی آئی اے میں بڑی کرپشن سامنے آئی ہے ، افسر گرفتار

کراچی:  طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر تین ارب روپے کی کرپشن ہوئی

ایف آئی اے نے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر تین ارب روپے کی کرپشن پر پی آئی اے کے افسر کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے معاملے پر ایف آئی اے متحرک ہوگئی۔

کارپوریٹ کرائم سرکل نے پی آئی اے کے منیجر ایجنسی افیئرز ہارون رشید کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے غیر قانونی طور پر جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر سرکاری خزانے کو تین ارب روپے کا نقصان پہنچایا، کیس میں پہلے ہی 2 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے مزید کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ کیسز کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close