Featuredاسلام آباد

ہم وکلابرادری کو درپیش مسائل حل کریں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی ملاقات ہوئی

فواد چوہدری نے کہا کہ قومی معاملات اورآئین و قانون کی بالادستی کیلئےوکلابرادری رہنمائی کرے، بار ایسوسی ایشن جماعتوں کو اصلاحات پرقریب لانے میں کردارادا کرسکتی ہیں۔

انصاف کے بغیر ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن نہیں ، ہم وکلابرادری کو درپیش مسائل حل کریں گے، وکلاکی فلاح بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : کیلیفورنیا میں ریلوے مرکز میں ملازم کی فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کو چیلنج کرنے کی بجائے حکومت کو اصلاحات تجویز کریں، باراوربینچ کےدرمیان وکلا پل کا کردار ادا کرتے ہیں، بار ایسوسی ایشنز کوزیر التوامقدمات جلد نمٹانےکیلئےکاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

فوادچوہدری نے عہدیداران کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ، جس پر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا عدلیہ کی بقاکے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close