Featuredپنجاب

شہباز شریف کے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ان دنوں دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ٹیلیفونک رابطے کررہے ہیں

گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ٹیلی فون پر بات کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جب کہ آج انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فون پر بات کی۔

یہ بھی پڑ ھیں : شاہد آفریدی اراکین قومی اسمبلی کے طوفان بدتمیزی پر برہم

شہبازشریف نے قائدین سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی، اور تجویز دی کہ بدترین مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دیا جائے اور مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے، جس پر قائدین نے اتفاق کیا، اور کہا کہ نیا پاکستان مہنگا ترین پاکستان بن چکا ہے، پی ٹی آئی عوام کے لئے ‘پریشانی، تکلیف اور انتقام’ بن چکی ہے۔ قائدین نے نیب کے کالے قانون کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کرنے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close