Featuredپنجاب

جمشید چیمہ و مسرت جمشید کی اپیل خارج

لاہور : پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کی اپیل خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

جسٹس شاہد جمیل خان نے بطور الیکشن ٹریبونل 12 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی کے امید وار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے اپیلیں خارج کرنے کے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ ٹربیونل سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں کی تشریح نہیں کر سکتا۔

تفصیلی فیصلے میں الیکشن ایپلٹ ٹربیونل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپیل کنندگان کے وکیل کے مطابق تجویز کنندہ کا تعلق حلقہ این اے 133 سے ہی ہے۔

الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ اپیل کنندہ کے وکیل کے مطابق ووٹر لسٹ حاصل کرنے کے بعد کاغذاتِ نامزدگی مکمل کیئے گئے۔

تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی میں قانونی تقاضے مکمل نہیں کیئے گئے۔

الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے اپنے تفصیلی فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت ٹربیونل کے اختیارات محدود ہیں، جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید اقبال چیمہ کی اپیل خارج کی جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close