Featuredکھیل و ثقافت

بھارتی ٹیم کے ممبئی ائیرپورٹ پر استقبال کی پیشگی تیاریاں شروع

 نیوزی لینڈ اور افغانستان نے بھارتی ٹیم کی تمام امیدیوں پہ پانی پھر دیا۔

افغان ٹیم کی 8 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتیوں کی رہی سہی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔

جہاں کیویز نے سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا ہے وہیں افغان ٹیم اور بھارتی ٹیم کا وطن واپسی کا ٹکٹ کٹا دیا۔

ٹوئٹر پر ممبئی ائیرپورٹ ٹرینڈ کر رہا ہے بلکہ صارفین نے تو ٹوئٹر پر بھارتی ٹیم کے ممبئی ائیرپورٹ پر استقبال کی پیشگی تیاریاں شروع کردی تھیں۔

ایک صارف نے ممبئی ائیرپورٹ کا منظر دکھایا ہے جس میں سکیورٹی اہلکاروں نے بھارتی ٹیم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر رکھی ہے۔

ایک صارف نے بھارتی کرکٹرز کی ائیرپورٹ پر واپسی کی تصویر پوسٹ کی ہے اور لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم کی ممبئی ائیرپورٹ آمد پر مستقبل کی ایک تصویر۔

ایک پوسٹ میں بھارتی کوچ روی شاستری کی منہ لٹکائے تصویر والی میم شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی شہری ائیرپورٹ پر اپنی ٹیم کا انتظار کررہے ہیں۔

 

ایک ٹوئٹ میں صارف نے میم شیئر کی ہے جس میں بھارتی ٹیم کے افراد کہہ رہے ہیں کہ پریشانی کی بات نہیں ممبئی ائیرپورٹ کے لیے ٹکٹ لے لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close