Featuredسندھ

بے روزگار نوجوان نے خودکشی کرلی

کراچی: ماڈل کالونی کے علاقے ملیر لاسی پاڑا میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 23 سالہ علی محفوظ ولد طارق محمود کے نام سے کی گئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی نے خودکشی کی ہے، متوفی نے پھندا لگاکر پنکھے سے لٹک کرجان دے دی، متوفی گھر میں درزی کا کام کرتا تھا اور کافی عرصہ سے بے روزگار بیٹھا تھا جس کی وجہ سے پریشان تھا،

یہ بھی پڑ ھیں : ڈاکٹر ماہا شاہ کی مبینہ خودکشی کیس کی سماعت

ورثا نے قانونی کارروائی کرانے سے انکارکردیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close