Featuredکھیل و ثقافت

ٹی ٹوئنٹی میچز ، پاکستان اور آسٹریلیا میں کس کا پلڑا بھاری؟

ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں شاہینز کو کینگروز پر 3 میچز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا 23 مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں جن میں پاکستان نے 13 میچز جیتے جبکہ آسٹریلیا 9 میچز جیتنے میں کامیاب ہوا اور ایک میچ بےنتیجہ رہا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک ہوئے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی بات کی جائے تو شاہینز کو کینگروز پر 3 میچز کی برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم کو ان 13 فتوحات میں سے ایک کامیابی میچ برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں ملی تھی۔

گرین شرٹس نے یو اے ای میں آسٹریلیا کے خلاف مجموعی طور پر 8 میچز کھیلے اور ان میں سے اس نے 6 میں فتح سمیٹی جن میں ایک میچ برابر ہونے کے بعد سپر اوور میں گیا تھا۔

دبئی میں دونوں ٹیمیں 7 مرتبہ مدِ مقابل آئیں جن میں سے سپر اوور میں کامیابی سمیت پاکستان 5 مرتبہ کامیاب رہا۔

اکتوبر 2018 میں ہوئی تین میچز کی سیریز میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا تھا۔

تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کینگروز پاکستان کی جیت کے تسلسل کو توڑنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا پھر شاہینز اپنی جیت کی روایت برقرار رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close