Featuredکھیل و ثقافت

گوتم گمبھیر نے ڈیوڈ وارنر کی حرکت کو شرمناک قرار دیا

اسپورٹس مین اسپرٹ نظر انداز کرنے پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر ڈیوڈ وارنر پر برس پڑے۔

گزشتہ روز کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے دوران اوور کرواتے ہوئے حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی جسے ایمپائر نے ’نو بال‘قرار دیا تھا۔

ایمپائر کی جانب سے ’نو بال‘ قرار دینے کے باوجود بھی ڈیوڈ وارنر نے گیند پر چھکا لگادیا تھا۔

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی اس حرکت پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر خاموش نہ رہ سکے اور وارنر پر پھٹ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گوتم گمبھیر نے حفیظ کی گیند اور ڈیوڈ کی شاٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وارنر کی اس حرکت کو گیم آف اسپرٹ کے خلاف شرمناک قرار دیا۔

اس کے علاوہ گوتم گمبھیر نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی اسپنر ایشون روی سے مخاطب ہوتے ہوئے اُن سے اس بارے میں اُن کی رائے بھی دریافت کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close