Featuredانٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

ٹی 20 ورلڈکپ میں گرین شرٹس کی شاندار کارکردگی پر حریم فاروق کا ٹوئٹ

پاکستان کی سیمی فائنل میں شکست پر اداکارہ حریم فاروق کا دلچسپ ٹوئٹ

اداکارہ حریم فاروق نے گزشتہ روز سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست اور پورے ایونٹ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی دلچسپ انداز میں تعریف کی۔

حریم فاروق نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ پاکستان اسٹائل سے ہارا ہے! ہلکے تو آنا ہی نہیں!‘

انہوں نے مزید لکھا کہ’ شاباش لڑکو! آپ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ’ہم اپنے جنگجوؤں کو دوبارہ میدان میں لڑتے دیکھنے کے منتظر ہیں!‘

دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close