Featuredسندھ

کراچی میں آتشزدگی کے مختلف واقعات ، 5 افراد زخمی

کراچی: آتشزدگی کا واقعہ علی الصبح کراچی فش ہاربر پر پیش آیا،جہاں پیکنگ فیکٹری میں آگ لگ گئی

گلشن اقبال بلاک ون میں اپارٹمنٹ کی بیسمنٹ میں آگ لگ گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈکی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور آگ کو قابو کرلیا۔

فائربریگیڈحکام کے مطابق آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث اپارٹمنٹ کی بیسمنٹ میں لگی ، آگ لگنےکے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہیں ، جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ تمام سیکیورٹی گارڈز ہیں۔

دوسرا واقعہ کراچی فش ہاربر پر پیش آیا،جہاں پیکنگ فیکٹری میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث فش ہاربر کے اطراف میں ٹریفک جام ہوا اور فش ہاربرجانے والےراستے پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

فائربریگیڈحکام کے مطابق کے پی ٹی کے2 فائرٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، سخت جدو جہد کے بعد آگ پر کافی حدتک قابوپالیاگیاہے۔

اس سے قبل رات گئے گلشن معمار تھانے کی عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگی تاہم فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پایا، آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close