Featuredسندھ

دودھ کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر اضافہ

کراچی:  کراچی میں ازخود دودھ کی فی لیٹر قیمت 140 روپے کردی ہے۔

دودھ کی فی لیٹر 10 روپے اضافے سے کراچی کے شہریوں کی جیب پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا

ڈیری فارمرز مافیا اوربااثررکن سندھ اسمبلی کے گٹھ جوڑ نے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے بدلے میں کراچی میں ازخود دودھ کی فی لیٹر قیمت 140 روپے کردی ہے

دودھ کی فی لیٹر 10 روپے اضافے سے کراچی کے شہریوں کی جیب پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا،تاہم حیرت انگیز طور پر قیمت میں غیر قانونی اضافے کے باوجود مقامی انتظامیہ نے منافع خوروں کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔

ملک فروشوں کے صدر نثار گدی کا کہنا ہے ہفتہ سے کراچی کے علاوہ کوئٹہ میں دودھ 140 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے،ڈیری فارمرز نے 157 روپے کی پیداواری لاگت کی رپورٹ کمشنر آفس کو دی ہے۔

تاہم مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرکاری افسران اپنی بلیک منی کو چھپانے کیلئے ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری کرتے ہیں دودھ کی قیمت نہ بڑھنے سے ڈیری مافیا کو نقصان برادشت کرنا پڑ رہا ہے۔

باخبر سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ سابقہ کمشنر نے دودھ کی قیمت میں اضافے پر انکار کیا تھا ،جس پر ڈیری سیکٹر میں ایک بڑے سرمایہ کار بااثر سیاستداں ممبر صوبائی اسمبلی اپنا اثر و رسوخ کو استعمال میں لاتے ہیں۔

ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی ڈیری مافیا جس میں اعلیٰ سرکاری افسران اور با اثر سیاست داں شامل ہیں ،سرکاری طور پر ازخود دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا جسکے بعددودھ کی قیمت فی لیٹر 130 روپے بڑھا 140 روپے کر دی گئی۔

تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر بھاری رشوت کے پیکیج کے حصول کے بعد ڈیری مافیا دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا۔ دریں اثناء کمشنر کراچی کے ترجمان ستار جاوید کا کہنا ہے ،انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close