Featuredکھیل و ثقافت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 آسٹریلیا چیمپئن بن گیا

دبئی: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 آسٹریلیا پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

ٹی20 ورلڈکپ فائنل 2021 میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست ، آسٹریلیا مختصر کرکٹ فارمیٹ کا چیمپئن  بن گیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کپتان کین ولیم سن نے آسٹریلوی بولرز کی درگت بنادی ، 48 گیندوں پر 85 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، انہوں نے 10 چوکے اور 3 فلک بوس چھکے لگائے۔

مارٹن گپٹل نے ٹیم کے ٹوٹل میں 28 رنز کے ساتھ، گلین فلپس نے 18 اور جمی نیشم نے 8 رنز کے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔

نیوزی لینڈ نے مقرر 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے دیا گیا 173 رنز کا ہدف انیسویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close