Featuredاسلام آباد

عوام پر سی این جی بم گرانے کا منصوبہ تیار

اسلام آباد: فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے عوام پر سی این جی بم گرانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کےلیے ریجن تو کےلیے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 60 روپے 53 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے

سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 134 روپے 57 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ریجن ٹو کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 74روپے 4پیسے فی کلو تھی، ریجن ٹو میں میں سندھ اور پوٹھوہار کے سوا پنجاب شامل ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : آکسیجن گیس پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ

ریجن ون کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت میں 58 روپے 34 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد ریجن ون کےلیے سی این جی پر سیلز ٹیکس کی قیمت 128 روپے 11 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل ریجن ون کیلئے سی این جی پر سیلز ٹیکس قیمت 69 روپے 57 پیسے فی کلو تھی، ریجن ون میں خیبرپختونخوا، بلوچستان، راولپنڈی اسلام آباد اور گجرات شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close