Featuredسندھ

سندھ اور جنوبی پنجاب میں گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز ہوتے ہی چینی کی قیمتوں میں کمی

کراچی: حکومت اور شوگر ملوں کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد سندھ اور جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ کا آغاز کردیا گیا ہے

گنے کے کرشنگ کا آغاز ہوتے ہی کراچی سمیت ملک بھرمیں چینی کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے

کراچی میں گزشتہ روز ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت95/96روپے رہی جبکہ ریٹیل میں چینی کی فی کلو قیمت110تا115روپے کے درمیان ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ایف آئی اے اور نیب شوگر ملوں کا آڈٹ کریں گے

ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ کرشنگ کے عمل میں تیزی اور نئی چینی مارکیٹ میں آنے سے قیمت میں مزید کمی ہوگی اور امکان ہے کہ ریٹیل میں چینی کی فی کلو قیمت90تا100روپے کے درمیان آجائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close