Featuredپنجاب

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی پر ریونیو جج نے حکم امتناع جاری کردیا

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف سے 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے وصولی کے معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ریونیو کی جانب سے 19 نومبر کو ہونے والی نیلامی کو روک دیا گیا

نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی پر ریونیو جج نےحکم امتناع جاری کردیا ، اےسی رائیونڈعدنان رشید اور اے سی کینٹ کو نیلامی نہ کرانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطاب ن لیگ کے ایم پی اے مرزا جاوید نے ڈی سی کو حکم امتناع جمع کرا دیا ہے، جس میں 15دسمبر تک نواز شریف کے گھروں کی نیلامی کو روکا گیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ہمیں نواز شریف نے بے عزت کیا ہے، ہمیں صرف عزت چاہیے اور کچھ نہیں

نواز شریف کے بھتیجے عزیزعباس کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا گیا۔

بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پنجاب نے سابق نوازشریف کی پراپرٹی فروخت کیلئے رہائش گاہ جاتی امرا پر نوٹس آویزاں کردیئے تھے ، جس میں کہا تھا کہ زرعی اراضی کی نیلامی 19نومبر کو کی جائے گی‌۔

بورڈ آف ریونیو نے نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کے افسران کو آکشن میں شامل ہونے کی درخواست کی تھی۔

ستمبر مین ایون فیلڈاپارٹمنٹس کیس میں 8 ملین پاؤنڈبرآمدگی کیلئے کارروائی کا آغاز کیا تھا ، نواز شریف پر عائد جرمانے کی رقم ایک ارب 85 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close