Featuredسندھ

کراچی مارکیٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

کراچی: صدر کی مارکیٹ میں چند روز قبل ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے بعد بحالی کا کام شروع نہیں ہوا تھا کہ ایک اور مارکیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آگیا

فائر بریگیڈ کے مطابق صدر میں زینب مارکیٹ کے قریب وکٹوریا سینٹر کی پانچویں منزل پر آگ لگی ہے، جسے بجھانے کے لیے مرکزی فائر بریگیڈ کے علاوہ صدر، منظور کالونی اور دیگر سینٹرز سے گاڑیاں اور فائر فائٹر روانہ کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی کی عمارت میں آتشزدگی سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دکانداروں کے مطابق انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر مارکیٹ میں آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے دشواری پیش آئی اور کئی دکانداروں کی حالت غیر ہو گئی۔

ٹریفک ہیلپ لائن 1915 کے مطابق صدر جانے والے عبداللہ ہارون روڈ کو فوارہ چوک سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close