Featuredپنجاب

پنجاب کے وسطی علاقے شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں

لاہور: وسطی پنجاب کے اکثر شہر دنیا کے فضائی آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں، آج صبح بھی لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے سب زیادہ آلودہ شہر ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 425 ہے

پنجاب کا ایک اور بڑا شہر ساہیوال دوسرے نمبر پر ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 407 ہے، بہاولپور میں 370 گوجرانوالہ میں 327 اور رائے ونڈ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 267 ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فضائی آلودگی کو صاف کرنے والی انوکھی ڈیوائس متعارف

دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارت کا دارالحکومت دوسرے نمبر پر ہے۔

نئی دہلی میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 293 ہے، چین کا شہر ووہان تیسرے اور کراچی گیارہویں نمبر پر ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 160 ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close