Featuredسندھ

صدر میں آگ سےمتاثرہ وکٹوریہ شاپنگ سینٹر میں کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا

کراچی : گذشتہ روز عبداللہ ہارون روڈپر قائم وکٹوریہ سینٹر کے5ویں فلورمیں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا آتشزدگی کے باعث وکٹوریہ سینٹر کوخالی کرالیاگیا ہے جبکہ سڑک کو بند کردیا گیا تھا

حکام نے بتایا کہ آتش زدگی میں 50 سے زائد دکانیں،گودام جل کر خاکستر ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑ ھیں : مضرصحت گیسز کی روک تھام؛ پاکستان نےاہداف و حکمت عملی سے اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا

آگ بنیادی طور سردیوں کے کپڑے رکھنے والے گوداموں میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اگرچہ آگ لگنے کی صحیح وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم خیال ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی۔

کراچی کے تجارتی علاقے صدر میں ایک ہفتے میں آتشزدگی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close