Featuredدنیا

وزارت حج و عمرہ نے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی عمر کی حد کا تعین کردیا

سعودی عرب: وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ وہ زائرین جو بیرون مملکت سے عمرہ ویزہ حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ اپنے ملک میں لائسنس یافتہ ٹریولنگ ایجنسی سے رابطہ کریں جو لازمی طور پر کسی سعودی عمرہ کمپنی کے ساتھ منسلک ہو

سعودی وزارت حج و عمرہ نے تاکید کی کہ عمرہ زائرین سفر سے قبل سعودی عرب میں منظور شدہ کرونا ویکسین کی مطلوبہ خوراکیں حاصل کرلیں اور سعودی وزارت خارجہ کے پلیٹ فارم سے آن لائن عمرہ ویزہ کے اجرا کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ پیش کریں۔

وزارت حج و عمرہ نے حال ہی میں بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کے حوالے سے اعتمرنا اور توکلنا ایپس کی سہولت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : ایوانوں میں حجت تمام ہوچکی : خالد مقبول

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق باہر سے آنے والے زائرین قدوم پلیٹ فارم پر اندراج اور سعودی عرب پہنچنے کے بعد عمرہ، زیارت نیز مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے اجازت نامے جاری کراسکتے ہیں۔

اندرون ملک سے عمرہ زائرین کی بابت وزارت حج و عمرہ نے تاکید کی ہے کہ کوئی بھی سعودی شہری یا مقیم غیرملکی پرمٹ کے بغیر نہ تو عمرہ کرسکتا ہے اور نہ ہی مسجد الحرام میں نماز کے لیے جاسکتا ہے، حرم شریف میں بچوں کو بھی لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

بچوں کو حرم شریف کے صحنوں میں بھی نماز کے لیے نہیں لے جایا جاسکتا البتہ 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے بعد عمرہ اجازت نامے حاصل کرسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close