Featuredپنجاب

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے

لاہور: محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورکے مختلف علاقوں میں ائیرکوالٹی انڈکس خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے

شہر کی فضا انتہائی آلودہ ہے اور ائیر کوالٹی انڈیکس 424 ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے، فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سےنزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز پھیلنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.07 فیصد پر آگئی

اعدادوشمار کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے، بھارتی شہر دہلی دوسرے اور چین کا شہر وہان تیسرے نمبر پر ہے جب کہ لاہور میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس کوٹ لکھپت میں 680، ماڈل ٹاون 565، ٹاؤن شپ440، انارکلی 481، ٹھوکر نیاز بیگ394 ،ڈی ایچ اے فیز ایٹ 447، ٹھوکر نیاز بیگ 440، گلبرگ میں 652 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا،

اس کے علاوہ پنجاب کے شہروں میں لاہور کے بعد سب سے زیادہ گوجرانوالہ 413، بہاولپور 392، ساہیوال میں 340 اور رائیونڈ میں 296 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close